ہفتہ، 16 مارچ، 2019

نیوزی لینڈ میں افسوسناک واقعہ کے بعد لندن کی مسجد سے بھی بری خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں حملے کے چند گھنٹوں بعد مشرقی لندن کی مسجد کے باہر ایک نمازی کو ہتھوڑے مارکر زخمی کردیا گیا۔ایک چشم دید گواہ کا کہنا ہے کہ کینن اسٹریٹ روڈ پر واقع مسجد کے قریب 3 افراد پر مشتمل گروپ نے اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کہے۔چشم دید گواہ نے بتایا کہ تینوں افراد نے جمعہ کی نماز کے لیے آنے والوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہتھوڑے کے وار سے ایک 27 سالہ شخص کو زخمی کردیا، اس کے سر پر زخم آئے ہیں۔حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

The post نیوزی لینڈ میں افسوسناک واقعہ کے بعد لندن کی مسجد سے بھی بری خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2JfWAZL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔