ہفتہ، 16 مارچ، 2019

نیوزی لینڈ مساجد میں حملہ، پاکستانی نوجوان کی بہادری، آپ داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کرائسٹ چرچ(جی سی این رپورٹ)کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دوران ایبٹ آباد کے نعیم راشد نے دہشت گرد کو دبوچ لیا اور بیٹے طلحہٰ نعیم سمیت شہید ہو گیا ، ان کے اہل خانہ نے دونوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ،نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے بتایا نعیم راشد ٹیچر تھے جو تدریس کے سلسلے میں وہاں مقیم تھے ، عینی شاہد کے مطابق دہشت گرد ایک مسجد میں قتل عام کرنے کے بعد جب دوسری مسجد میں پہنچا تو ایک نوجوان نے زندگی کی پروا نہ کرتے ہوئے اس پر چھلانگ لگا دی اور دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا جبکہ زخمیوں میں حافظ آباد کا محمد امین بھی شامل ہے جس کے سینے اور پسلی میں گولیاں لگیں،اس کی حالت تشویشناک ہے، کراچی کا 27 سالہ اریب بھی زخمی ہوا جو فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے،اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے، اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا، اس کی ٹانگ میں گولی لگی ،دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے 4 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی،ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا 5افراد لاپتا ہیں،پاکستانی ہائی کمیشن مسلسل رابطے میں ہے ،پولیٹیکل منسٹر سید معظم کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ، جن سے پاکستانیوں کی خیریت جاننے کےلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

The post نیوزی لینڈ مساجد میں حملہ، پاکستانی نوجوان کی بہادری، آپ داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2JhvDoM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔