نیوزی لینڈ میں کلاس اے کا اسلحہ لائسنس اس صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب لائسنس ہولڈر ایلیٹ کلاس کی پولیس اسلحہ ٹریننگ سے مکمل طور پر واقف ہو، یہی وجہ ہے کہ اے کلاس لائسنس ہولڈر 2000 کی تعداد تک آتشیں اسلحہ خرید اور رکھ سکتا ہے
کمال ہے ایک جانب اے کلاس کا لائسنس ہولڈر برینٹن ہیریسن ٹیرینٹ کو نفسیاتی “دہشتگرد” بتایا جا رہا ہے اور دوسری جانب اسی نفسیاتی مریض کو 2000 تک کے اے کلاس کے جدید ہتھیار رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا تو نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام اراکین جنہوں نے 2015 میں اسلحے کے حوالے سے نیا قانون پاس کیا نفسیاتی ہیں یا موجودہ بیانیہ جس میں قاتل کو نفسیاتی بتایا جا رہا ہے غلط ہے، ظاہر کہ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو نفسیاتی بتانے سے آسان برینٹن کو ہوش مند قرار دینا زیادہ مناسب اور درست بات ہوگی لہذہ یہ بات مان لینی چاہیے کہ
*نیوزی لینڈ میں ہونے والا واقعہ عین دہشت گردی کا واقعہ ہے
*قاتل کسی طور پر بھی نفسیاتی مریض ہرگز نہیں ہے، بلکہ وہ ایک فٹنس ٹرینر ہے جس کی جسمانی و ذہنی صحت عام شخص کی نسبت زیادہ بہتر ہے
*متعلقہ حکام سے دریافت کرنا ہوگا کہ ایک نفسیاتی مریض کو اے کلاس کا لائسنس کس نے اور کن ارادوں سے جاری کیا اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں یا پھر جس شخص نے بھی برینٹن کو نفسیاتی باور کروانے کی کوشش کی اس کا ادراک کر کے تفتیش کو غلط رخ پر موڑنے کی کوشش میں شامل جرم کیا جائے
* ایک مسجد سے دوسری مسجد کے دوران لائیو ویڈیو بننے کے باوجود نیوزی لینڈ کی “امیجیٹ رسپانس فورس” جو ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، 7 منٹ تک کہاں تھی اور لائیو ویڈیو کے باوجود رسپانس کیونکر نہ دیا
*دوسری مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے 9 منٹ بعد پولیس پہنچی 7 اور 9 مطلب 16 منٹ کی غفلت جب کہ مسجد سے 3 منٹ کی دوری پر اسٹیشن تھا تو اس بات کا تعین بھی کیا جائے کہ 13 منٹ پولیس کیونکر تاخیر سے پہنچی؟؟
*قاتل کو نفسیاتی قرار دیا جا رہا ہے تو اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ ایک نفسیاتی اچانک حادثے سے صرف 27 دن قبل اے کلاس کا لائسنس کیسے حاصل کر لیتا ہے اور کس کی مدد سے؟؟
*برینٹن اپنی گن پر تاریخ کہاں سے اندراج کرواتا ہے اور جس نے یہ سب لکھا اس نے برینٹن کے ارادوں سے پولیس کو کیوں آگاہ نہ کیا
*سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جس وقت برینٹن قتل و غارت گری کی لائیو ویڈیو بنا رہا تھا اس وقت اس ویڈیو پیچھے سے کون شیئر کر رہا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے. کہ یہ واقعہ کسی اکیلے شخص کا نہیں بلکہ پورے گروہ کی کارروائی ہے
*جس سینیٹر نے اس واقعے کے فورا بعد مسلمان ایمیگرانٹس کو بے جا داخل ہونے والے افراد کہا اور اسے قتل کی وجہ بتایا اسے بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیے اور اس سینیٹر کا اس قاتل سے تعلق تلاش کرنا چاہیے
یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، شنید ہے کہ اس واقعے کے بعد ازخود چرچوں پر حملے کروا کر مسلمانوں پر رد عمل کا الزام لگا کر مغربی ممالک مسلمانوں پر امیگریشن کے قوانین کو سخت سے سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
#ملک_القلم
The post نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے پیچھے چھپے چند سوالات appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2F8tQgs
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔