ہفتہ، 16 مارچ، 2019

شیخ رشید کی بلاول کو بڑی دھمکی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اگر میں نے ٹویٹ کرنا سیکھ لی تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے۔کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کیسز لاہور میں اور پیپلز پارٹی اپنے مقدمات کراچی میں چلوانا چاہتی ہے، اپنے مقدمات اپنی مرضی کے شہر میں چلانے کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں بلکہ یہ سب نیب زدہ، چور اور لٹیرے ہیں، نوازشریف اور زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا ہے، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات کا نوٹس لیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے اگر اپنی زبان بند نہ کی تو میں سیاست کو سمجھتا ہوں، میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میں ٹوئٹ کرنا سیکھ لوں تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں، بہتر ہوگا کہ بلاول اپنی سیات کریں زرداری کی سیات نہ کریں، بلاول جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے دیکھ لیں کہیں ایسانہ ہوکہ میانوالی کی جیل چلے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری کو شش ہے کہ ریلوے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بسیں چلانے سے نہیں بلکہ سرکلر ریلوے کی بحالی سے ختم ہوگا۔

The post شیخ رشید کی بلاول کو بڑی دھمکی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TXEDDL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔