ہفتہ، 16 مارچ، 2019

دنیا کو نیوزی لینڈ کی دہشتگردی میں مگن کرکے اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مقبوضہ بیت المقدس(جی سی این رپورٹ)اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر 100راکٹ داغ کرنئی لڑائی چھیڑ دی۔ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کاصہیونی فارمولامسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کردی ۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب پر حماس کی طرف سے دو راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے راکٹ حملے شروع کئے جو رات بھر جاری رہے ۔ فوج کے ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں راکٹ غلطی سے تل ابیب پر فائر ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ان راکٹ حملوں کے جواب میں دفاعی آئرن ڈوم میزائل نظام فعال کر دیا جس نے تباہ حال فلسطینی علاقوں میں مزید تباہی مچا دی ۔

اسرائیلی حکام نے ان حملوں میں حماس کے راکٹ سازی کے متعدد ٹھکانے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔دوسری طرف حماس اور اسلامک جہاد کا مؤقف ہے کہ تل ابیب پر تازہ راکٹ حملوں میں وہ ہرگز ملوث نہیں ہیں۔ دوسری جانب خلاف توقع غزہ کی مارچ کمیٹی نے اسرائیلی سرحد پر ہفتہ وار مظاہرہ منسوخ کردیا۔ بیان کے مطابق یہ منسوخی مزید کشیدگی اور فلسطینی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے کی گئی ہے۔ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی اور اس کی تقسیم کے اسرائیلی فارمولے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیاہے ۔ فلسطینی حکام نے کہاکہ جن اسرائیلی عہدیداروں نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی کا کام تقسیم کرنے اور مسجد اقصیٰ کے حصے بخرے کرنے سے متعلق بیانات دیئے ہیں وہ طاقت کے غرور میں مبتلا ہیں۔ وہ غاصبانہ قبضے اور اس کی پالیسیوں کی لامحدود امریکی شہ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا انتہا پسند اور نسل پرست اسرائیلی قائدین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔اسرائیلی فوج کی حراست میں فلسطینی رکن پارلیمان احمد عطون کی قید میں مزید 4 ماہ کی توسیع کر دی ۔فلسطین اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فروری میں روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں 78 بچوں اور13 خواتین سمیت 569 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا۔

The post دنیا کو نیوزی لینڈ کی دہشتگردی میں مگن کرکے اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2JiVVH7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔