منگل، 26 مارچ، 2019

پاک سوزوکی کی 150سی سی بائیک آگئی،جانتے ہیں قیمت کیا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے ‘اسٹریٹ اسپورٹس بائیک’ قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا اور کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ 10 ممالک میں متعارف ہوچکی ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس موٹرسائیکل میں 155 سی سی فور اسٹروک سنگل سلنڈر ائیرکول انجن دیا گیا ہے۔اس موٹرسائیکل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر ایندھن کی گنجائش موجود ہے۔موٹو جی بی ایرو ڈائنامکس، رئیر اینڈ فرنٹ ڈسکس بریکس اور ایڈجسٹ ایبل مونو شاک سسپنشن وغیرہ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔اس بائیک کا وزن 130 کلوگرام ہے جبکہ فائیو اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔یہ موٹرسائیکل بلیو اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگی جس میں سے بلیو بائیک کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ سرخ رنگ کا ورژن 5 لاکھ 39 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔پاک سوزوکی پہلے ہی پاکستان میں 150 سی سی موٹرسائیکلوں کو 3 مختلف ماڈل میں فروخت کررہی ہے اور اب جیکسر کی شکل میں چوتھی موٹرسائیکل کا اضافہ ہوا ہے۔

The post پاک سوزوکی کی 150سی سی بائیک آگئی،جانتے ہیں قیمت کیا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OnUk1u
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔