اتوار، 3 مارچ، 2019

پاکستان سپر لیگ فور،کراچی کے وارے نیارے،شائقین کرکٹ کیلئے ایسی خبر آگئی کہ جھوم اٹھیں گے (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایل کے پاکستان میں کھیلے جانے والے تمام 8 میچز کا انعقاد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی سی بی کے مطابق لاہور میں منعقدہ تین میچز کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کی تاخیر سے دستیابی کی وجہ سے کیا گیا ہے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجز ہوسکتے تھے لہذا یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں اور یہی ہمارا وژن ہے۔ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا‘پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شاہ 7 بجے ہوگا۔11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔13 مارچ کو کوالیفائر، 14 مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15 مارچ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کو ان کی رقم واپس کرید جائے گی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اشارہ دیا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ‘پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے’ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2C1MrtD
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔