اتوار، 17 مارچ، 2019

پی ایس ایل فور فائنل،مراد علی شاہ نے انتظامات کا جائزہ لیا،کس ٹیم کو سپورٹ کرینگے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچ کر پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے آخری مقابلے کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ وہ 7میچ پہلے دیکھ چکے ہیں اور خوشی ہے کہ آج پی ایس ایل کا دوسرا فائنل کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں گے جب کہ آئی سی سی کے چیف ایگز ایکٹیو بھی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو تمام حالات سے آگاہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

The post پی ایس ایل فور فائنل،مراد علی شاہ نے انتظامات کا جائزہ لیا،کس ٹیم کو سپورٹ کرینگے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Y3OMOj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔