پیر، 25 مارچ، 2019

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا مکمل شیڈول آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)کراچی میٹرک بورڈ آفس نے ملتوی کیے گئے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کانیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے۔میٹرک بورڈ کراچی کی نئے جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے 12 بجے ہوں گے۔سائنس گروپ نویں جماعت کا یکم اپریل کو بائیلوجی، 3 اپریل کو کمپیوٹر اسٹڈی، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردو متبادل،انگریزی ادب اور جغرافیہ آف پاکستان، 9 اپریل کو کیمسٹری، 11اپریل کو انگریزی جبکہ مطالعہ پاکستان کا پرچہ 13 اپریل کو ہو گا۔نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 5بجے شام تک ہوں گے۔نویں جماعت جنرل گروپ کا یکم اپریل کو جنرل سائنس، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردومتبادل، انگریزی ادب اور جغرافیہ پاکستان (صرف غیرملکی طلبا کے لیے)، 9 اپریل کو مطالعہ پاکستان ،11 اپریل کو ریاضی اور انگریزی کا پرچہ 13 اپریل کو ہوگا۔دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات یکم اپریل کو شروع ہوں گے جن کے اوقات صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔دسویں جماعت سائنس گروپ کا یکم اپریل کو بائیلوجی (نویں کے فیل طلبا کیلئے)، 2 اپریل کو اردو، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان (صرف غیرملکی طلبا کے لیے)، 3 اپریل کو کمپیوٹر اسٹیڈیز(نویں کے فیل طلبا کیلئے)،5 اپریل کو ریاضی، 8 اپریل کو اسلامیات اور اخلاقیات ، 10 اپریل کو فزکس، 12 اپریل کو انگریزی پرچہ دوئم،15 اپریل کو کیمسٹری(نویں کے فیل طلبا کیلئے)،16 اپریل کو انگریزی پرچہ اول (نویں کے فیل طلبا کیلئے)، 17 اپریل کو مطالعہ پاکستان (نویں کے فیل طلبا کیلئے)جبکہ 18 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ اف پاکستان کا پرچہ (نویں کے فیل طلبا کیلئے)ہو گا۔دسویں جماعت جنرل گروپ کے پرچے بھی یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 5بجے شام تک ہوں گے۔دسویں جماعت جنرل گروپ کا یکم اپریل کو جنرل سائنس (نویں کے فیل طلبا کیلئے)، 2 اپریل کو بریل (ڈھائی بجے سے ساڑھے 4 تک)، عربی، فارسی، حساباتِ خانہ داری و متعلقہ مسائل، 3 اپریل کو اسلامی اسٹڈیز، تاریخ اسلام، 5 اپریل کو علم شہریت، علم بدن و حفظانِ صحت، تاریخ ہند و پاکستان، غذا اور تغزیہ ، کمپیوٹر اسٹڈیز (اختیاری)، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان (اول) (نویں کے فیل طلبا کیلئے)،8 اپریل کو اسلامیات، اخلاقیات برائے غیر مسلم، 9 اپریل کو مطالعہ پاکستان (نویں کے فیل طلبا کیلئے)،10 اپریل کو تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ، ملبوسات و پارچہ بافی، 11 اپریل کو ریاضی (نویں کے فیل طلبا کیلئے)،12 اپریل کو اردو (لازمی)نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم) ، 13 اپریل کو انگریزی لازمی (پرچہ اول) (نویں کے فیل طلبا کیلئے)، 15 اپریل کو انگریزی لازمی (پرچہ دوم)، 16 اپریل کو معاشیات، انتظام برائے اصلاحِ خانہ، 17 اپریل کو جیو میٹریکل ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشو و نما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، 18 اپریل کو اردو ادب (اختیاری)، سندھی ادب (اختیاری)، انگریزی ادب (اختیاری)، گجراتی ادب (اختیاری)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی)کے پرچے ہوں گے۔

The post نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا مکمل شیڈول آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HRy5Qq
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔