پیر، 4 مارچ، 2019

پاکستان سپر لیگ فور،اہم غیر ملکی کھلاڑی زخمی،پاکستان نہیں آئینگے (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی(جی سی این رپورٹ)جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور وہ پاکستان آکر ایونٹ کے مزید میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔اے بی ڈویلیئرز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اگلے برس ضرور پاکستان آؤں گا۔ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام تر نیک خواہشات قلندرز کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کو انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونا پڑا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HfRJ8f
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔