اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈان کی دھمکی دے دی۔اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا متفقہ مقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ حکومت نہیں ایم ایم اے طے کرے گی اور لاک ڈان کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔
The post مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو بڑی دھمکی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2UIULG4
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔