ہفتہ، 30 مارچ، 2019

شہد کے وہ فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہوں۔
بانجھ پن سے بھی بچائے
شہد مردوں اور خواتین کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق شہد کا استعمال مردوں میں اسپرم کاؤنٹ بڑھا سکتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم بہت زیادہ مقدار میں شہد کھانا بانجھ پن کا خطرہ بڑھا بھی سکتا ہے۔
خارش کو دور کرے
دبئی میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ منہ اور جسم کے مخصوص حصوں میں خارش یا داد کا موثر علاج ثابت ہوسکتا ہے، یہ کسی کریم کی طرح ہی فوری اثر کرتا ہے بلکہ یہ کھجلی کو روکنے کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔
ذیابیطس کا خطرہ کم کرے
شہد میں چینی کے مقابلے میں گلیسمک انڈیکس کم ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ چینی کی طرح آپ کا بلڈ شوگر بہت زیادہ تیزی سے اوپر نہیں لے جاتا، شہد چینی کے مقابلے میں زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور اس کا استعمال غذاؤں میں مٹھاس کے کم استعمال میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی کی جگہ شہد کو دینا بلڈشوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کو اس کا استعمال معالج کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہئے۔
کینسر سے بچائے
شہد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور سوغات ہے جسے کھانے سے خلیات کو ہونے والے نقصان کی روک تھام یا اس عمل کو ٹالنا ممکن ہوتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اینٹی آکسائئیڈنٹس ورم اور تکسیدی تناؤ سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور اس سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
شفاف جلد
شہد ایک زبردست اینٹی آکسائیڈنٹ ہے یعنی اسے کھانا معمول بنالینا جسم سے بیشتر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
جسمانی وزن میں کمی
اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں، تو طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ چینی سے بنے میٹھے پکوانوں کو غذا سے نکال دیں، بلکہ شہد کو شامل کرلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہد میں موجود مٹھاس چینی سے مختلف ہوتی ہے جو کہ میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہت ضروری ہے۔
کولیسٹرول لیول میں کمی
شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایسے اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ روزانہ شہد کھانا ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء کی سطح برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو اضافی کولیسٹرول سے لڑتے ہیں۔
صحت مند دل
طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں، شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے 3 چمچ شہد کا استعمال اس سے بچانے کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے۔
بہتر یادداشت
کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں شہد کی ذہنی تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت کو ثابت کیا گیا ہے جو ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ اس سے ہٹ کر شہد میں موجود کیلشیئم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
اچھی نیند
شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
معدے کے لیے فائدہ مند
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد کو کھانا متعدد ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے جو نظام ہضم سے جڑے ہوتے ہیں۔ معدے تک جاتے ہوئے شہد جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندر چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔
گلے کی تکلیف میں راحت
کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کو مکس کریں، اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔
سر کی خشکی کو دور کرے
شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے پتلے شہد کو ہلکے سے گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں۔

The post شہد کے وہ فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HOFmkV
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔