لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ 4 کا پاکستان کا مرحلہ اب 9 مارچ سے شروع ہوگا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور کے 3میچز کراچی منتقلکردیے گئے ہیں۔ میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔احسان مانی کے مطابق کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجز ہوسکتے تھے لہذایہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں، یہی ہمارا وژن ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
from Global Current News https://ift.tt/2HcaPMH
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔