بدھ، 27 مارچ، 2019

یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا کا دورہ پاکستان کیوں اہم؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)یورپی یونین میں امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکاموگیرینی کا دورہ پاکستان کئی حوالوں سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اول اپریل میں یورپی پارلیمنٹ کاانتخاب ہونے جارہا ہے جس میں پاکستانی نژاد یورپی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کاکردار اور ووٹ اہم ہوگا، پاکستان جی ایس پلس کے درجہ کی مدت میں توسیع کا شدیدخواہش مند ہے، پاکستان کونواز شریف دور میں جی ایس پلس کا درجہ چار سال قبل حاصل ہوا تھا جس کی مدت ختم ہورہی ہے، پاکستان یورپی یونین میں اپنے اثرورسوخ میں اضافے کے لئے بھی کوشاں ہیں، یورپی یونین کے ہیڈ آفس برسلز میں سفارتکاروں کی تعداد بڑھانے کامطالبہ پاکستان پہلے ہی کر چکا ہے، اس مقصد کے لئے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں سفارتکاروں کے لئے نئی سیٹوں کے قیام کے لئے پاکستان لابنگ میں مصروف ہےبلکہ کسی حد تک یورپی یونین کو قائل کیا جاچکا ہے، سیٹوں میں اضافہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی، پاکستان کے دورے پر آئی یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکاموگیرینی کی صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں میں مذکورہ بالا ایشوز زیر بحث رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق فیٹف اجلاس میں یورپی یونین کی حمایت پاکستان کے لئے اہمیت رکھتی ہے ، دوسری طرف یورپی یونین خطہ بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں اور اقدامات میں خاص دلچسپی رکھتا ہے، کیونکہ نیٹوفورس میں یورپی ممالک کی افواج کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے اس حوالے سے فیڈریکاموگیرینی کے دورہ کو خاص اہمیت حاصل ہے،یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ کے دور ہ سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے پاکستان نے پوری تیاری کے ساتھ متحرک سفارتکاری کی ہے، جس سے جی ایس پلس کی مدت، یورپی یونین ہیڈکوارٹر میں پاکستانی سفارتکاروں کی تعداد سماجی و انسانی ترقی نے منصوبوں کے لئے امداد میں اضافہ کی قوی امید ہے۔

The post یورپی یونین امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا کا دورہ پاکستان کیوں اہم؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CEqq4H
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔