کراچی(جی سی این رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی اکانٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مقف اپنایا کہ بینکنگ کورٹ میں چیئرمین نیب نے کیس منتقلی کی درخواست دائر کی، سپریم کورٹ نے اس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنیکا کہا ہی نہیں تھا، نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، سپریم کورٹ نے کیس ٹرانسفر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں یہ نقطہ اٹھایا؟ اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ یہ معاملہ تھا ہی نہیں، سپریم کورٹ نیجب درخواستوں کو نمٹا دیا تو نیب چیئرمین نے بینکنگ کورٹ میں درخواست دی۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کی زبانی درخواست مسترد کردی اور عدالت نے نیب کو 26 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔جب کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔عدالت نے کہا کہ فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
The post پیپلزپارٹی کے ستارے گردش میں،آصف زرداری کیلئے ایک اور بری خبر appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2ucmUty
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔