پیر، 25 مارچ، 2019

وزیراعلیٰ سندھ نیب میں پپیش،پوچھ گچھ شروع (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے ان سے ملاقات کی جس کے بعد وہ انہیں اپنے ہمراہ پوچھ گچھ کے لیے مختص کمرے میں لے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ سے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔نیب کی سی آئی ٹی نے انہیں 26 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں ایک روز قبل پیش ہونے کی اجازت دی جائے جسے بعدازاں منظور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ میں پیش ہوں گے جہاں ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

The post وزیراعلیٰ سندھ نیب میں پپیش،پوچھ گچھ شروع appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HGzf1L
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔