اسلام آباد(طارق عزیز)سپریم کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ ن شو آف پاور نہیں کرے گی،پارٹی عہدیداروں، کارکنوں کو سپریم کورٹ کے احاطہ یا باہر آنے سے روک دیا گیا ہے صرف سینئر قیادت درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پرکورٹ روم میں موجود ہوگی جس میں مریم نواز خود شامل نہیں ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے ن لیگ کوفعال اورمنظم ثابت کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے باہر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر نے کی تجویززیرغورتھی تاہم پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے سیاسی شو سے گریز کی ہدایت کی ہے، ایک تجویز تھی کہ اس موقع پرمریم نواز کو سپریم کورٹ میں موجود ہونا چاہیے لیکن پارٹی قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی کوبھی سپریم کورٹ جانے سے منع کر دیا ہے، مقصد یہ ہے کہ کوئی ایسا تاثر قائم نہ ہو کہ عدالت پر سیاسی دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نواز شریف کی درخواست ضمانت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سینئر قیادت کی محدود تعدادموجود ہوگی، مسلم لیگ ن نواز شریف کیخلاف مقدمات قانونی طریقہ سے لڑنا چاہتی ہے، نیب مقدمات، درخواست ضمانت جیسے معاملات کو سیاست سے الگ رکھا جائے گا، ن لیگ کی یہ طے شدہ پالیسی اور فیصلہ ہے جس کے تحت آج عہدیداروں، کارکنوں کو سپریم کورٹ کے اندر حتی کہ احاطہ میں بھی آنے سے منع کیا گیا ہے۔
The post نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آج سماعت،ن لیگ نے کارکنوں کیلئے کیا پیغام جاری کردیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2U1mipm
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔