قندوز (جی سی این رپورٹ)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے مضافات میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بچے اور 4 خواتین سمیت 14 پناہ گزین جاں بحق ہو گئے۔امریکی طیاروں کی جانب سے افغان پوسٹ حملہ کرنے سے 4 افغان اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں دو امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔اس حوالے سے کہا گیا کہ ’29 سالہ جوزف اور 33 سالہ کولورڈاو 242 بٹالین کا حصہ تھے‘۔دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ امریکا نے قندوز میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین سمیت تقریباً 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔امریکی فوج کی ترجمان نے فضائی حملوں کی تصدیق لیکن طالبان پر شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا۔سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے دعویٰ کیا کہ طالبان شہریوں کے گھر میں روپوش تھے اور بلاخوف و خطر اپنے کمپاؤنڈ میں نقل و حرکت کررہے تھے۔دوسری جانب افغان حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔قندوز کونسل کے نائب سربراہ سیف امیری نے بتایا کہ امریکی فضائی حملے میں تقریباً 8 بچے اور 4 خواتین جاں بحق ہوئی۔
The post امریکی فوج نے اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے معصوم افغانیوں پر قیامت ڈھا دی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HPyq69
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔