اتوار، 24 مارچ، 2019

حکومت مخالف تحریک،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی تیار،ن لیگ فیصلہ کیوں نہیں کر پا رہی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) حکومت مخالف تحریک کیلئے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی متحرک، لیگی قیادت مقدمات میں الجھنے کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن کی طرف سے ڈی چوک میں احتجاج کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کے چاروں صوبوں میں دوروں پر مشاورت شروع کر دی ہے ،ورکرز کنونشن، وکلاء بار کونسلز سے خطاب کا شیڈول ترتیب دینے کیلئے چاروں صوبائی تنظیموں سے تجاویز مانگ لی ہیں، خارجہ پالیسی، مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر پی پی، جے یو آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں، مولانا فضل الرحمن پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان کوآرڈی نیشن کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم ان کی نواز، شہبازشریف سے ملاقات نہیں ہو سکی، نوازشریف بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے سیاسی لیڈرشپ سے ملاقات سے گریزاں ہیں بلکہ وہ اپنی پارٹی کے رہنمائوں سے بھی جیل میں ملاقات نہیں کر رہے، (ن) لیگ کی اس بارے واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس التواء کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں اب پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں بلاول کے دوروں کو حتمی شکل دے رہی ہے، اس سلسلہ میں صوبائی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، پی پی رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے   گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگڑتی ہوئی ملکی سیاسی صورتحال پر (ن) لیگ سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

The post حکومت مخالف تحریک،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی تیار،ن لیگ فیصلہ کیوں نہیں کر پا رہی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Or2JS4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔