اتوار، 24 مارچ، 2019

یوم پاکستان،پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کا جہاز کے کاپٹ سے دشمن کو دبنگ پیغام (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے سربراہ مجاہد انور خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کی فضاؤں کے رکھوالے ہیں۔یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے آغاز میں چیف آف ایئر اسٹاف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کیا۔اس دوران مجاہد انور خان نے طیارے کے کاکپٹ سے دشمن کو پیغام دیا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی غلطی نہ کی جائے، پاک فضائیہ ہمیشہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع کرے گی۔انہوں نے پاکستانی قوم کو پیغام دیا کہ ‘ہم آپ کی فضاؤں کے نگہبان ہیں۔’ایئرچیف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کے دوران کاکپٹ سے ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی بلند کیا۔ملک بھر میں قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان خصوصی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جہاں اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سمیت ترکی اور چین کے طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں نے کرتب دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی چیف آف ایئر اسٹاف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

The post یوم پاکستان،پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کا جہاز کے کاپٹ سے دشمن کو دبنگ پیغام appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FzPY3F
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔