اتوار، 24 مارچ، 2019

فضائی حدود کی بندش،پی آئی اے نے خاموشی سے جانتے ہیں کتنا کرایہ بڑھا دیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ )پی آئی اے نے مشرقی فضائی حدود کی بند ش کے باعث کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مذکورہ اضافہ پانچ سوروپے سے پندرہ سوروپے کے درمیان کیاگیاہے، جس کی وجہ بعض ایئرپورٹس کی بندش اورروٹس پر اضافی اخراجات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکانومی کلاس میں پانچ سوروپے سے لیکر ہزار روپے اوربزنس کلاس میں پند رہ سور وپےتک اضافی کرایہ وصول کیاجارہا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سکھر، رحیم یار خان، گلگت ،اسکردوسمیت بعض ایئرپورٹس تاحال بند ہیں ، جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اضافی اخراجات کاسامناہے اور ان اخراجات کا بہت معمولی بوجھ مسافروں پر ڈالا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق جن شہروں سے پروازیں بند ہیں، ان سے بکنگ منسوخ کرانے والے مسافروں کو پوری رقم واپس کی گئی ہے۔ تاہم جن شہروں سے پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے، ان سے بکنگ منسوخ کرانے والوں کو قبل ازوقت منسوخی پر مکمل رقم ، 24گھنٹے پہلے بکنگ منسوخ کرانے پر 25فیصد اور پرواز کے بعد 50فیصد کٹوتی کے بعد رقم واپس کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اسٹاف کے رویے سے متعلق شکایت کی جاتی ہے، جس کی مکمل تفتیش کی جاتی ہےاو ر غلطی ثابت ہونے پر اسٹاف کو سزا بھی دی جاتی ہے۔علاوہ ازیں سی اے اے نوٹم کے مطابق گلگت اور اسکردو ایئرپورٹس کمرشل پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ گلگت اور اسکردو کیلئے پروازیں مخصوص فضائی راستہ استعمال کریں گی۔

The post فضائی حدود کی بندش،پی آئی اے نے خاموشی سے جانتے ہیں کتنا کرایہ بڑھا دیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Yioic4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔