پیر، 4 مارچ، 2019

جنگ جنگ کی رٹ لگانے والے بھارت کی اصلیت سامنے آگئی،جانتے ہیں اس کے پاس کتنے دن کا اسلحہ ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔اخبار سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ ‘اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے’۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اُسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فوجوں کے طیاروں کی Dogfight (طیاروں کا فضا میں لڑنا) بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کا MiG21 طیارہ مار گرایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو لاحق چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، گزشتہ 5 دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی فضائی جھڑپ تھی جو بھارتی فورسز کا امتحان تھا اور بھارت کو ایک ایسی فوج کے مقابلے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو سائز میں آدھی اور جس کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے ایک چوتھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے 45 بلین ڈالر ملٹری بجٹ میں سے صرف 14 بلین ڈالر جدید ہارڈوئیر خریدنے پر خرچ کیے جاتے ہیں جب کہ باقی بجٹ تنخواہوں سمیت اخراجات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹری کمیٹی دفاع کے رکن گورو گوگوائی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جدید اسلحے کی فراہمی کے بغیر ہی اکیسویں صدی کے ملٹری آپریشنز کرنے پر مجبور ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VDayGH
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔