کابل (جی سی این رپورٹ)افغانستان میں طالبان کے مختلف صوبوں میں حملوں میں 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق افغان حکام نے ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کے تازہ حملوں میں تقریباً 17 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔شمالی صوبے بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نے بتایا کہ جمعہ کو ضلع ارگانج کوہا میں طالبان کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہوئے، جہاں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی پولیس سربراہ غلام داود تاراخیل نے بتایا کہ ’طالبان نے صوبہ غزنی میں بڑا حملہ کیا اور 2 چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’مذکورہ حملے میں تقریباً 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو کئی گھنٹوں بعد ’بھاری جانی نقصان کے ساتھ شکست‘ دے دی گئی۔دوسری جانب صوبائی ڈپٹی کونسل چیف اسد اللہ کاکڑ نے بتایا کہ صوبہ زابل کے ضلع شنکئی میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔اس حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں 2 امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکاروں کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت 14 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے مضافات میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بچے اور 4 خواتین سمیت 14 پناہ گزین ہلاک ہوئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں دو امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
The post افغان طالبان کے حملوں نے تباہی مچا دی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HOqi6y
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔