راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 15 روز حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمانت کا قائل نہیں ہوں، بٹھا لیا تو بیٹھ جاں گا۔لیگی رہنما نے بتایا کہ نیب کا پرچہ لمبا ہے، تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔بعد ازاں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ آجاں گا، نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں۔
The post شاہد خاقان عباسی نیب میں پیش،ضمانت کے بارے میں صحافیوں کو کیا کہا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2JEW73J
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔