اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو 4 ماہ قبل متعین کردہ اہداف کے حصول کے لیے پہلی سہہ ماہی کے دوران کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری باضابطہ بیان کے مطابق تمام وزارتوں کو 2 ہفتوں کے اندر اپنی کارکردگی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم ہاس میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس نومبر میں وزیراعظم نے وزارتوں کو مخصوص اہداف دیے تھے جس پر اب وہ ان وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔باضابطہ بیان کے مطابق وزیراعظم سیکریٹری اعظم خان نے تمام وفاقی سیکریٹریز کو کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے ساتھپریزنٹیشن کے ایک ڈرافٹ کا متن بھی منسلک کیا گیا تھا اور تمام سیکریٹریز اسی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنی پریزنٹیشنز تیارکریں گے۔واضح رہے کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت اور دن کے بارے میں مناسب وقت پر مطلع کیا جائے گا۔سیکریٹری وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ پریزنٹیشن اس طرح تیار کی جائے کہ اسے 30 منٹ میں پیش کیا جانا ممکن ہو جس کے بعد 15 منٹ سوالات و جواب کے لیے مختص کیے جائیں گے۔وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹ میں ان اہداف کے حصول کے لیے کی گئی کوششوں پر توجہ مرکوز رہنی چاہیے جو انہیں تفویض کی گئیں تھیں اورا س حوالے سے حل طلب مسائل بھی بتائے جائیں۔اس کے علاوہ وزارتوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت محسوس ہو تو پریزنٹیشن سے قبل وزارتوں کے مابین تعاون کیا جائے تا کہ ڈوپلیکیشن سے بچا جاسکے اور عملدرآمد کے لیے بنائی جانے والی حکمتِ عملی میں طویل المدتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا جائے۔
The post وفاقی وزرا کیلئے بڑی مشکل، وزیراعظم عمران خان نے کیا طلب کرلیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2uAYOsQ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔