ہفتہ، 2 مارچ، 2019

پاکستانی قوم کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی مودی کے پتلے نذر آتش پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں ریلیا ں نکالی گئیں، شہر، “پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد” ، ” کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مردہ باد ” کے نعروں سے گونجتے رہے، کئی شہروں میں بھارتی وزیراعظم مودی کے پتلے نذر آتش کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ،لاہور ، کراچی، مری، تلہ گنگ،تر بیلا غازی، خیبر ،کوٹلی آزاد کشمیر اور کئی شہروں میں پاک فوج کے حق میں ریلیا ں نکالی گئیں،جمعیت علما اسلام (س) کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نےسبز ہلالی پرچم اٹھا کر پاک فوج کےحق میں فلگ شگاف نعرے بازی کی ،مظاہرے کی قیادت جے یو آئی (س) کےسربراہ مولانا حامد الحق ، ڈاکٹر مولانااسد اللہ خان اوردیگر علمائے کرام نے کی ،مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھی دفاع مادر وطن ریلی کا انعقاد کیا گیا جوکہ جامع مسجد اثناعشری جی سکس ٹو سے نکل کر چائنہ چوک تک گئی، ریلی کے شرکا نے ہاتھ میں سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا ئے

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع وطن کے طور پر منایا گیا،اس موقع پر ملک بھر کی مساجد و مدارس میں پاک فوج کی کامیابی اور پاکستان کی حفاظت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،سنی تحریک کے زیراہتمام جمعة المبارک کو یوم وفائے پاکستان کے طور پر منایاگیا ، راولپنڈی میں ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی کی زیرقیادت پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ، ادھر تحریک اہلسنّت راولپنڈی نے لالکڑتی میں ریلی نکالی ،جس کی قیادت مفتی ایوب رضوی،علامہ ایازرضوی، سلیم قادری، حاجی عباس نے کی ،ریلی میں راولپنڈی کینٹ کے علماء ومشائخ اہلسنت، تحریک اہلسنّت راولپنڈی کے عہدیداران وکارکنان اور انجمن تاجران کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی،لاہور میں تحریک انصاف کے زیرِاہتمام مسجد شہدا مال روڑ تا اسمبلی ہال تک ریلی نکالی گئی،پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجاز احمد چودھری ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، پیر آف سند ر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی ، عمر ڈار اور عرفان حسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے قیادت کی،دوسری جانب لنڈی کوتل ،طورخم، جمرود، باڑہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں مظاہرے کئے گئے،

جمرود میں سکھوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں جبکہ انڈیا کے خلاف مظاہرہ کیا، دوسری جانب مری مال روڈ پر افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا ئے ، تلہ گنگ میں دفاع وطن ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جس کی قیادت مولانا عبیدالرحمن انور ،مولانا صابر ایوب امیر جے یو آئی (ف) قاری زبیراحمد اور دیگر نے کی ،واپڈا ہائیڈرو یونین تربیلا پاور ونگ کے زیر اہتمام چیئرمین ہمایو ں خان کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،ان ریلیوں کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔



from Global Current News https://ift.tt/2XusqW1
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔