منگل، 26 مارچ، 2019

گھوٹکی کی دو بہنوں کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ہائیکورٹ نے تحفظ کے لیے درخواست دائر کرنے والی گھوٹکی کی دو بہنوں رینا اور روینا کو سرکاری تحویل میں دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں گھوٹکی کی دو بہنوں کے مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں لڑکیوں کی والدہ سمیت بھائی شمن داس اور وکیل افتخار احمد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اقلیتوں کے حقوق آئین پاکستان میں درج ہیں اور قرآن پاک سے بھی واضح ہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے نبی کریمۖ کے فتح مکہ اور آخری خطبے کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس تمام معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم نے بھی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے جس انکوائری کا حکم دیا اس کی رپورٹ کب تک آئے گی؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے ہدایت دیں کہ حتمی رپورٹ آنے تک دونوں بہنیں آپ کی مہمان ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو کہیں کہ گارڈین جج کا تقرر کریں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ ایس پی رینک کی خاتون پولیس افسر کو لڑکیوں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کریں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتا ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعوی ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔

The post گھوٹکی کی دو بہنوں کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TW6PHS
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔