جمعرات، 21 مارچ، 2019

بحریہ ٹائون کو سپریم کورٹ سے اچھی خبر آخرکار مل گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹان کی جانب سے کراچی کے منصوبے کے لیے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی۔جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹان عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹان کراچی کی پیشکش قبول کرلی جس کے تحت بحریہ ٹان انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ بحریہ ٹان 27 اگست تک 25 ارب کی ڈان پیمنٹ کرے گا اور پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے مطابق بحریہ ٹان اقساط کی پہلی ادائیگی یکم ستمبر سے کرے گا اور ڈھائی ارب روپے کی پہلی قسط یکم اگست کو دے گا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بحریہ ٹان اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ رقم کی ادائیگی سے متعلق بحریہ ٹان کے ڈائریکٹر بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے کیس کے متعلقہ لوگوں کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو ریفرنس دائر کرنے سے بھی روک دیا اور کہا کہ اگر بحریہ ٹان والے ڈیفالٹر ہوئے تو ریفرنس دائر کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے پہلے سے تیار ریفرنس کو بھی دائر کرنے سے روک دیا اور کہا کہ کوئی بھی ریفرنس دائر کرنے سے پہلے عدالت کو الگ درخواست دی جائے گی۔

The post بحریہ ٹائون کو سپریم کورٹ سے اچھی خبر آخرکار مل گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UMwUFt
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔