پیر، 4 مارچ، 2019

ایئر چیف مجاہد انور خان کا فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ،دبنگ اعلان سامنے آگیا،بھارت پر لرزہ طاری (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ اور ہوا بازوں، ائیر ڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے حالیہ فضائی کامیابی پر عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فضائیہ کو اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت دی، مادرِ وطن کی سالمیت کے فریضے کو احسن طریقے سے انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ ہفتے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔اس کارروائی کے دوران بھارتی طیارہ تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ حسن صدیقی کو جہاں سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا گیا وہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان کا نام لے کر تعریف کی گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2VuiUQA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔