بدھ، 20 مارچ، 2019

وزیراعظم عمران خان اوراتحادی ق لیگ میں تلخیاں باقی،وجہ تنازع کون ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے درمیان مونس الٰہی کی وزارت کا معاملہ طے نہیں پاسکا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )بھی اپنے حصہ کی مزید ایک وزارت کے لئے نام کو حتمی شکل نہ دے سکی جس کی وجہ سے کابینہ میں متوقع ردوبدل اورمحکموں کی تبدیلی کا معاملہ لٹک گیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ،مونس الٰہی کو نیب مقدمات کی وجہ سے وزیر بنانے سے انکاری ہیں اور اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان چودھری شجاعت یا چو دھری وجاہت کے بیٹوں میں سے کسی کو وزارت دینا چاہتے ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہی نیب انکوائری ہے، وزیراعظم اصولی موقف رکھتے ہیں کہ نیب کی وجہ سے ڈاکٹر بابر اعوان، عبدالعلیم خان کو عہدوں سے استعفٰی دیناپڑا، اب کس طرح مونس الٰہی کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے جن کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، دوسری طرف چودھری خاندان کے فیصلہ کے مطابق پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو وزارت کے لئے فائنل کیاگیا ہے چودھری شجاعت یہ فیصلہ واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق شراکت اقتدار کے فارمولا کے تحت بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے حصہ کی مزید ایک وزارت باقی ہے جس کیلئے اسرار خان ترین، انوارالحق کاکڑ اور منظور کاکڑ کے نام زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ پارٹی کے مرکزی صدرجام کمال نے کرنا ہے، سینیٹر انوارالحق وزیراعلٰی جام کمال کے قریبی اور بااعتماد ساتھی ہیں جبکہ پارٹی کے باغی گروپ جو 8ایم پی اے پر مشتمل ہے وہ انوار الحق کاکڑ کا سخت مخالف ہے۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سے بغاوت کر کے باپ پارٹی جوائن کی ہے انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد امیدوار کو ووٹ دیا تھا جبکہ اسرار ترین، ن لیگ کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر کو شکست دے کر ایم این اے منتخب ہوئے ہیں، وہ وزارت کے واحد امیدوار ہیں جو کہ اپنا حلقہ انتخاب رکھتے ہیں، قبل ازیں بھی ایم این اے رہ چکے ہیں جبکہ دیگر امیدوار انوارالحق کاکڑ اور منظور کاکڑ براہ راست منتخب ہونے کے بجائے ایوان بالا کے رکن ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان اوراتحادی ق لیگ میں تلخیاں باقی،وجہ تنازع کون ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CtfXsx
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔