بدھ، 27 مارچ، 2019

مری کے جنگلات میں آگ،کتنے درخت جل گئے، آگ کیسی لگی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مری (جی سی این رپورٹ)ملکہ کوہسار مری کے علاقے گھوڑا گلی اور سینو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کارروائی میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے علاوہ ریسکیو ٹیموں نیبھی حصہ لیا۔محکمہ جنگلات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے چھوٹے بڑے ہزاروں درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔مری کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر سہیل کے مطابق آگ نے جنگلات کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا تھا، جس پر محکمہ جنگلات کے 80 اہل کاروں اور ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمری نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیوں کو سڑک نہ ہونے کے باعث متاثرہ جگہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے کر متعلقہ حکام اور محکموں کو جلد از جلد اسے بجھانے کی ہدایت کی تھی۔

The post مری کے جنگلات میں آگ،کتنے درخت جل گئے، آگ کیسی لگی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2urAEAS
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔