منگل، 16 اپریل، 2019

فائرنگ کا واقعہ، 4افراد کی جان کیسے گئی،حملہ آور کون ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ٹورنٹو(جی سی این رپورٹ)کینیڈا کے علاقے پینٹیکن میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔کینیڈین پولیس کے ایک بیان کے مطابق تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور تمام واقعات 5 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پینٹیکن میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل کچھ دوری پر ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک، ایک گھنٹے کے وقفے سے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تینوں واقعات ٹارگٹڈ کارروائی تھے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کےدوران 60 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رہے گا تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔مقامی پولیس افسر ٹیڈ دی جیگر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جب کہ ملزم کا مقصد بھی اب تک سامنے نہیں آسکا۔

The post فائرنگ کا واقعہ، 4افراد کی جان کیسے گئی،حملہ آور کون ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UgsDJv
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔