گڑھی خدا بخش(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی آج گڑھی خدابخش میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی ، گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، 58 واک تھرو گیٹس اور 88 سی سی ٹی وی کیمرے لگا د ئیے گئے ،برسی تقریبات میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو ، آصف زرداری، بختاور بھٹو ، آصفہ بھٹو سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما گڑھی خدابخش پہنچ گئے ،لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، گھوٹکی میں 12 اپریل کو جلسے کا اعلان کردیا ، پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش میں آج جلسہ عام ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،جلسے سے بلاول بھٹو ، آصف زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ، ملک بھر سے ہزاروں کارکن گڑھی خدابخش پہنچ گئے ،بھٹو خاندان کی قبور کے کمپلیکس اور جلسہ گاہ میں جانے کے لئے لوگوں کو 58 واک تھرو گیٹس سے گزرنا پڑے گا ، 88 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ، برسی کے حوالے سے آج صبح قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا، پی پی پی کا جلسہ دوپہر دو بجے ہوگا ،پیپلزپارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر آج جناح پارک کچہری میں شام چار بجے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بھٹو شہید کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی ہوگی جبکہ شام 6 بجے بلاول بھٹو ٹیلی فونک خطاب کریں گے ، دوسری جانب پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں اہم اجلاس وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر محمد بخش مہر کے گھر (خان گڑھ میں) ہوا ، اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن سندھ اسمبلی علی گوہر مہر کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے گھوٹکی میں 12 اپریل کو جلسہ ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کلیدی خطاب کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری نے برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیر و قوم سازی کے عمل میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار وسیع و بے مثال ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کو 40 برس گزرنے کے باوجود وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، آج کا دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ قائد عوام کا خونِ ناحق آج بھی انصاف کا طالب ہے ،آج کی صورتحال ہر پاکستانی سے تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں پارلیمان بالادستی اور دستور و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھیں ، یہی فکرِ بھٹو ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ استحصالی قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہاکہ قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو سوچنے کے لئے شعور ،بولنے کے لئے زبان اور فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھا کر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی، ان شکست خوردہ استحصالی قوتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ عوام کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا ،اقتدار کی حوس میں اندھوں نے اپنے ناجائز اور غیر اصولی اقتدار کی خاطر ملک کی آزادی گروی رکھی،انہوں نے کہا قائد عوام کے نقش قدم پر چل کر ان کے پاکستان کو غربت، جہالت استحصال اور ہر طرح کی شدت پسندی سے پاک کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
The post ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی آج،گڑھی خدا بخش میں تیاریاں مکمل، کیا کیا انتظامات کئے گئے ہیں،کون کون خطاب کریگا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2K476Up
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔