لاہور(جی سی این رپورٹ)شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو، جب میرا کی کوئی خبر میڈیا کی زینت نہ بنے ۔اب میرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کریں گی۔رواں سال انکی دو تین فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنے گیں ۔اگلے ہفتے میرا اور معمر رانا کی رومانس سے بھرپور فلم۔سوہنی مہینوال پنجاب بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔اس کے بعد میرا کی ایک اور زبردست فلم۔باجی۔رواں برس جون میں ریلیز ہوگی۔اس فلم میں نئی نسل کے سپر اسٹار عثمان خالد بٹ اور منجھی ہوئی فن کارہ آمنہ الیاس اہم کردار میں جلوہ افروز ہوں گی۔اس فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک ہیں ۔میرا نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک فلموں کی رسائی عام فلم بینوں تک نہیں ہوگی ۔سنیما کلچر بحال نہیں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ انکی ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں انڈسٹری کو ایک نیارخ دیں گی۔ میری ساری زندگی پاکستان فلم انڈسٹری میں گزری ہے۔باجی فلم میں میرا کردار سب کو حیران کر دے گا۔جب کہ سوہنی مہینوال میں رومانوی کردار کیا ہے۔میں بہت جلد کراچی رہائش پذیر ہو جاوں گی۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
The post سکینڈل کوئین میرا کا بڑا فیصلہ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HQOENi
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔