جمعہ، 5 اپریل، 2019

نیب کی ٹیم کا حمزہ شہباز کیخلاف بڑا قدم (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے گھر پر مبینہ چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نیب کی ٹیم حمزہ شہباز شریف کے گھر پہنچی اور تلاشی لینا شروع کردی۔ادھر اس بارے میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب حکام نے حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ مارا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے گھر میں آنے والے نیب حکام کے پاس نہ کوئی وارنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی اجازت لی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے کس قانون کے تحت مارے جارہے ہیں، کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیا دہشت گرد ہیں، موجودہ حکومت خوفزدہ ہے کہ وہ اس ہتھکنڈے پر اتر آئے۔مسلم لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم کے چھاپے کے وقت حمزہ شہباز گھر میں موجود تھے اور نیب کی ٹیم نے ان سے سوالات کیے۔

The post نیب کی ٹیم کا حمزہ شہباز کیخلاف بڑا قدم appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2uLHQb9
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔