اتوار، 7 اپریل، 2019

گرمی نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا،سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(میڈیا ویز نیوز)ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک بھر میں سورج آگ برسا رہا ہے اور تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جہاں سندھ کے متعدد شہروں اور دیہی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی رہا۔سکھر میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت، جیکب آباد اور سبی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہےپشاور اور لاہور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پر موسم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

The post گرمی نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا،سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2OTvqHm
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔