جمعرات، 4 اپریل، 2019

وزارت ریلوے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،مسافر ٹرینوں کا نظام ٹھیک نہ ہوسکا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) رحیم یار خان کے قریب یکم اپریل کو مال گاڑی کے حادثے کے بعد سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہے۔مسافر ٹرینیں تاخیر سے پہنچنے اور نکلنے کے بعد اب معطل بھی کی جارہی ہیں، ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس معطل کردی اس سے قبل گزشتہ روز کراچی ایکسپریس بھی معطل کی گئی تھی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت کی بحالی تک ہر روز ایک مسافر ٹرین معطل کی جائے گی۔لاہور اسٹیشن سے بزنس ایکسپریس 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہوگئی، جسے کل سہہ پہر تین بجے روانہ ہونا تھا جب کہ قراقرم ایکسپریس میں بزنس ٹرین کے مسافر بھی سوار کیے گئے ہیں۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کے ایک حادثے نے ریلوے کی تمام کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے، نئی ٹرینیں چلانے سے ریلوے کے پاس ریزرو میں انجن اور بوگیاں موجود نہیں۔ریلوے انتظامیہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آئندہ نئی ٹرینیں نہ چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر سوچے نئی ٹرینیں نہ چلائی جاتیں تو ریزرو میں موجود انجنوں اور بوگیوں سے ٹرینوں کا نظام متاثر ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔

The post وزارت ریلوے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،مسافر ٹرینوں کا نظام ٹھیک نہ ہوسکا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TVO8iu
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔