اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری کے علیم خان کے مقدمے سے متعلق بیان کا نوٹس لیا گیا ہے، فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ وزیر اطلاعات کے بیانات نیب کے معاملات میں مداخلت کی کوشش تو نہیں، وفاقی وزیر کے بیانات انکوائریز اور تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں۔نیب کے مطابق وزیر اطلاعات کے بیانات مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہوئے تو کارروائی کر سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں ہے، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
The post فواد چودھری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2DbiurO
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔