ریاض (جی سی این رپورٹ )سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کرکے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دو اشتہاری دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں واقعہ کی تصدیق کی اورکہاکہ یہ واقعہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے ابو حدریہ میں اس وقت پیش آیا جب دہشت گردی کی فہرستمیں شامل عسکریت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد ہلاک اور دو کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑلیا ہے۔ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق تین دہشت گردوں نے القطیف گورنری کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آور پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
The post سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر حملہ دہشتگردوں کو مہنگا پڑ گیا،فورسز کا منہ توڑ جواب appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2VDAJ0p
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔