اتوار، 14 اپریل، 2019

طیارے کی دو ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ٹکر،افسوسناک خبر،ویڈیو رپورٹ دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کھٹمنڈو (جی سی این رپورٹ)نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لوکلا ایئرپورٹ پر پیش آیا جو ماؤنٹ ایورسٹ کو جانے والے راستے کا اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ ایئرپورٹ دنیا کے خطرناک ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں طیارے ٹربو پروپ لیٹ-410 کا ایک معاون پائلٹ اور رن وے پر موجود ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لوکلا ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ طیارہ رن وے پر پرواز کے لیے اڑان بھر رہا تھا کہ وہ پھسل کر قریب ہی موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے کھٹمنڈو منتقل کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔خیال رہے کہ ہر سال سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے لوکلا ایئرپورٹ پہنچتے ہیں اور اپریل میں یہاں کافی رش ہوتا ہے کیونکہ کہ موسم بہار کوہ پیمائی کے آگز کے لیے اہم تصور کیاجاتا ہے۔نیپال، جہاں دور دراز پہاڑی علاقوں میں سفر کرنا مشکل ہے، یہاں شعبہ ہوا بازی نے حالیہ کچھ عرصے میں ترقی کی ہے۔دوسری جانب یورپی یونین نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیپال کی ایئرلائنز پر پابندی عائد کررکھی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں ہیلی ایسٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ملک کے سیاحت کے وزیر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post طیارے کی دو ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ٹکر،افسوسناک خبر،ویڈیو رپورٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2v2kxd5
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔