ہفتہ، 6 اپریل، 2019

نفرت انگیز تقریر،بانی ایم کیو ایم کیخلاف گھیرا مزید تنگ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بانی ایم کیو ایم کی تقاریر کا جائزہ لینے برطانوی پولیس آج اسلام آباد پہنچے گی۔نفرت انگیز تقاریر کے معاملہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ برطانوی محکمہ انسداد دہشت گردی اور کمانڈ میٹرو پولیٹن پولیس کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے جہاں وہ ایم کیو ایم بانی کی تقاریر کا جائزہ لے گی۔محکمہ داخلہ نے مقدمات کے گواہوں اور تفتیشی افسران کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی نے تمام تفتیشی افسران اور گواہوں کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔مقدمات کے تفتیشی افسر نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں برطانوی پولیس کی آمد اور مقدمات میں معلومات جمع کرنے کا خط جمع کراتے ہوئے بتایا کہ برطانوی پولیس ایم کیوایم بانی کیخلاف شواہد اکٹھے کررہی ہے اور اسے ان مقدمات کی تفصیلات درکار ہیں، برطانوی پولیس نے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے شواہد مانگے ہیں اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے گواہوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے کا حکم دیا ہے۔

The post نفرت انگیز تقریر،بانی ایم کیو ایم کیخلاف گھیرا مزید تنگ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2uM5rZe
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔