ہفتہ، 6 اپریل، 2019

حمزہ شہباز شریف نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری اور شہباز شریف کے نیب طلبی نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت 8 اپریل کو سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے اور جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔حمزہ شہباز نے درخواست میں کہا کہ نیب چھاپہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، نیب اپنے قانونی فرائض پورے کرنے میں ناکام رہا اور موجودہ حکومت کا گماشتہ بن کر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم ٹی وی چینلز کے پروگرام میں حساس نوعیت کی معلومات پر گفتگو کرتے رہے ہیں، نیب سیاسی بنیادوں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کی غیر قانونی تحقیقات کر رہا ہے۔حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ جائیداد رکھنا اور اس سے مستفید ہونا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، نیب کی جانب سے گرفتاری ہائیکورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے، نیب نے بے بنیاد منی لانڈرنگ کے الزامات لگا کر کردار کشی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری درخواست ضمانت منظور کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔

The post حمزہ شہباز شریف نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Uz2R7r
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔