منگل، 16 اپریل، 2019

لیڈی ہیلتھ ورکزز کا دھرنا،ان کے مطالبات کیا ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پشاور(جی سی این رپورٹ)سورہ پل کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، کئی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے، دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ راستہ بند ہونے پر شہریوں نے بھی اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات منظور کئے جانے تک احتجاج ختم نہیں کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ وہ 5 سال سے کنٹریکٹ پر ہیں لیکن مستقل نہیں کیا جارہا، پشاور انہیں 5 مہینوں کے بعد ایک تنخواہ دی جارہی ہے جب کہ جنوری 2019 سے نئی بھرتی کی جانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تو تنخواہیں بھی نہیں دی جارہیں، جس سے گھر کے چولہے جلنا مشکل ہوگئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ان سے 3 دن کی بجائے 15 روز ڈیوٹی لی جارہی ہے جب کہ الاؤنس صرف 3 روز کا دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور رسک الاؤنس بھی نہیں دیا جارہا، اس کے علاوہ پے اسکیل بھی 5 سے بڑھا کر 7 کیا جائے۔

The post لیڈی ہیلتھ ورکزز کا دھرنا،ان کے مطالبات کیا ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2V3leSa
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔