بدھ، 10 اپریل، 2019

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو کس بات پر راضی نہ کرسکے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) مولانا فضل الرحمن نوازشریف کو حکومت مخالف تحریک کیلئے راضی نہیں کر سکے، قائد (ن) لیگ نے ان پر واضح کیا کہ ان کی ترجیح علاج معالجہ اور نیب مقدمات ہیں، وہ نیب مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام ترتوجہ قانونی جنگ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں،البتہ پارلیمنٹ کے اندر بھرپور اپوزیشن کریں گے حکومت کو قومی اسمبلی میں عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ،مولانا فضل الرحمن جو بظاہر نوازشریف کی عیادت کیلئے جاتی امرا گئے تھے انہوں نے نوازشریف کی عیادت کیساتھ ساتھ انہیں جارحانہ سیاست کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی، مولانا فضل الرحمن نے انہیں با ور کرایا کہ حکومت خارجہ، معاشی ،سیاسی ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا ماحول پیدا ہو گیا ، مناسب ہو گا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ مل کر احتجاج کریں ،مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں ،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو بتایاکہ ان کی صحت اچھی نہیں ،ان کی تمام ترتوجہ علاج پر مرکوز ہے ،شہبازشریف متحدہ اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری ہو یا فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع (ن) لیگ دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کررہی ہے جس کے نتیجہ میں پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ وہ آصف زرداری سے ملاقات کریں، اس طرح نوازشریف نے بال پی پی کی کورٹ میں پھینک دی ،نوازشریف نے فضل الرحمن کی رائیونڈ آمد اور عیادت پر ان کا شکریہ ادا کیا، ملاقات ون ٹو ون ہوئی، مریم نواز سمیت خاندان یا پارٹی کا کوئی رہنما ملاقات میں شریک نہیں تھا ۔

The post مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو کس بات پر راضی نہ کرسکے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2X31zPN
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔