اتوار، 7 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران کے مطابق پرویز مشرف کا کونسا ایسا کام ہے جس کی وجہ سے منی لانڈرنگ ختم نہ ہوسکی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا۔وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا، حدیبیہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا تو آج پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک منی لاندڑنگ سے متعلق تمام کیسز میں حدیبیہ کیس کا ماڈل استعمال کیا گیا، فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر بھیجاگیا اور پھر واپس منگوایا گیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے، عوام کومقروض بناکر اس خطیر رقم سے کس نے اپنی ذاتی تجوریاں بھری ہیں، عوام کو گمراہ کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ آج مہنگائی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہیں، پچھلے 10 سالوں میں لیے گئے 60 ارب ڈالر بیرونی قرضے کا حساب لیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل مسترد کردی تھی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین 3 رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل مسترد کی تھی۔بینچ میں شامل تینوں ججز نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ دیا تھا۔بعدازاں نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جوکہ 29 اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی۔

The post وزیراعظم عمران کے مطابق پرویز مشرف کا کونسا ایسا کام ہے جس کی وجہ سے منی لانڈرنگ ختم نہ ہوسکی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2OTFqQU
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔