منگل، 2 اپریل، 2019

مودی کو آئینہ کیوں بھیجا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے وزیراعظم نریندر مودی کو تحفے میں آئینہ دیتے ہوئے انہیں تجویز کیا ہے کہ اسے بغور دیکھیں تاکہ آپ اپنا اصل چہرہ شناخت کر سکیں۔بھارتی اخبار کے مطابق آئینے کا پارسل بھیجنے کے بعد وزیر اعلیٰ بھوپیش نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ‘‘لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی عوام نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیں گے۔ وہ یہ آئینہ بطور تحفے بھیج رہے ہیں۔ آپ اس آئینے کو اپنی رہائشگاہ میں ایسی جگہ آویزاں کریں جہاں سے آپ کا زیادہ گزرنا ہوتا ہے تاکہ اس آئینے میں بار بار دیکھنے کے بعد آپ اپنے اصل چہرے کو پہچاننے کی کوشش کر سکیں’’۔بعدازاں دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ‘‘آپ یہ آئینہ شاید استعمال نہ کریں بلکہ اسے وزیراعظم ہاؤس کے کوڑے دان میں پھینک دیں، مگر آپ آئینہ دیکھنے سے بچ نہیں سکتے، 125 کروڑ عوام آپ کو انتخابات میں آئینہ دکھا دیں گے۔ مودی جی، آپ اس کیلئے تیار ہیں؟’’۔

The post مودی کو آئینہ کیوں بھیجا گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HQZx1v
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔