اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی)آئی ایس پی آر نے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر بطور دفاعی تجزیہ نگار مدعو کیے جانے کیلئے مسلح افواج کے 26 ریٹائرڈ افسران کی فہرست پیمرا کو فراہم کر دی ،باوثوق ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیمرا کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران کو بطور دفاعی تجزیہ نگار ٹی وی پروگراموں میں مدعو کیے جانے پر متعلقہ ادارےکو کوئی اعتراض نہیں جبکہ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر ان کے علاوہ کوئی ریٹائرڈٖ افسر بطور دفاعی تجزیہ نگار میڈیا میں نمائندگی چاہتا ہے تو وہ این او سی کے لیے ادارے سے رجوع کر سکتا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اس این او سی کی معیاد 31 دسمبر 2019 تک ہو گی جس کے بعد این او سی پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پیمرا کو بھجوائی گئی فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)رضا احمد ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشرف سلیم ، میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان ، میجر جنرل (ر)غلام مصطفی ، بریگیڈئر(ر)سعد رسول ، بریگیڈئر(ر)فاروق حمید ، بریگیڈئر(ر)غضنفر علی ،بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن ،بریگیڈئر(ر)نادر میر ، بریگیڈئر(ر)اسداللہ ،بریگیڈئر(ر)آصف ہارون ، بریگیڈئر(ر)حارث نواز ،بریگیڈئر(ر)سعد نذیر ، بریگیڈئر(ر)سائمن شیرف ، ایڈمرل (ر)احمد تسنیم ، ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف ، ایئر مارشل (ر)اکرام بھٹی،ایئر مارشل (ر)مسعود اختر ، ایئر مارشل(ر)ریاض الدین شیخ ، ایئروائس مارشل(ر)شہزاد چوہدری اورایئرکموڈور(ر)سجاد حیدر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے تبصرے اور آرا کو ذاتی سمجھا جائے جس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہو گا ۔
The post کتنے دفاعی تجزیہ کاروں کو آئی ایس پی آر نے ٹی وی چینلز پر تبصرے کیلئے این او سی جاری کردیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2PkY30B
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔