پیر، 1 اپریل، 2019

ریلوے مسافروں کیلئے بری خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے انتظامیہ پریشان ہوگئی، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا۔ذرائع ریلوے کے مطابق ڈیزل 6روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے ریلوے پر لاکھوں روپے اضافی مالی بوجھ پڑ گیا، جس کے بعد اگر کرایہ نہ بڑھایا گیا تو خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔ذرائع ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ اضافے کی سمری وزیر اعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ریلوے کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے سمری میں استدعا کی جائے گی کہ کرایوں میں اضافے کی منظوری دی جائے یا سبسڈی میں اضافہ کیا جائے۔

The post ریلوے مسافروں کیلئے بری خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Ua9JJ6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔