اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ نواز شریف تو اتنے بیمار تھے کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا، اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے لیکن ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے مولانا فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امراء جا کر نواز شریف سے ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
The post مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات نے فواد چودھری کو پریشان کردیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Umythc
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔