ہفتہ، 20 اپریل، 2019

پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں،عمران خان کے قریبی رہنما کا فیصلوں پر تحفظات کا اظہار (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی کابینہ میں طوفانی تبدیلیوں نے پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں ڈالنا شروع کردی ہیں اور پارٹی کے اندر سے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار شروع ہو گیا ہے، انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما جو وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریب جانے جاتے ہیں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعجاز شاہ کو وزیرداخلہ کا قلمدان دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے

۔ذرائع کےمطابق پرویز خٹک نے پارٹی کے سینئر رہنما سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھلانا درست رویہ نہیں ہے۔پرویز خٹک کے شکوے پر ان سینئر رہنما نے کہا کہ آپ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، میرے سامنے اس حوالے سے بات ہوگی۔پرویز خٹک نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ان حالات میں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں چاہتا لیکن اختلافِ رائے کا اظہار ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک آج وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،جس کے دوران وہ وزیر اعظم کے سامنے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

The post پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں،عمران خان کے قریبی رہنما کا فیصلوں پر تحفظات کا اظہار appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Pmf3Dj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔